جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنیکا اعلان

جرمنی کا افغان پناہ گزین  پروگرام فوری ختم کرنیکا اعلان

برلن،اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،آن لائن)جرمن حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنیکا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہو چکے ۔2024 میں جرمنی نے 28 جبکہ 2025 میں 81 مجرمانہ کارروائیوں پر افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں