لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات لینڈ پورٹ اتھارٹی کے ایم ڈی مقرر
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کو پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی میں نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کی تقرری تین سال کے لیے ہو گی۔