معرکہ حق میں ذلت کے بعد بھارتی فوج مذاق بن کر رہ گئی
بھارتی آرمی چیف کے گراؤنڈ میں نا معقول انداز میں پش اپس کا بھونڈا ڈرامہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) معرکہ حق میں عبرت ناک و ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی۔ معرکہ حق میں ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی عسکری قیادت میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل میں مصروف ہے ، بھارتی آرمی چیف کا نا معقول انداز میں پش اپس کا بھونڈا ڈرامہ ناقص تیاریوں اور ناکام حکمتِ عملی پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فضائی قیادت کا فلائی پاسٹ میں حصہ لینا اور کیڈٹس کو سلامی دینا ایسی احمقانہ مثال ہے جس کی توقع بھارتی فوجی قیادت سے ہی کی جاسکتی ہے ۔بھارتی فضائی قیادت رقص و سرودکی محافل میں مصرو ف اپنی ویڈیوز میڈیا پر دینے لگ پڑی۔ غیر سنجید حرکات ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں ۔