گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات 14فروری کو ہونگے ،شیڈول کا اعلان
گلگت بلتستان (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اعلان کر دیا۔
جس کے مطابق 14 فروری 2026 بروز ہفتہ پولنگ ہوگی، 19 دسمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 22 سے 26 دسمبر 2025 تک جمع کروائے جائیں گے ،چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ، انتخابات سے عوامی مسائل براہ راست حل ہوں گے ۔