سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کی گریڈ 21میں ترقی
اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کی پروموشن، سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو BS-21 میں ترقی دے دی گئی۔
دونوں افسران کو محکمانہ کوٹہ کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی، ترقی کا اطلاق فوری ہوگا، ترقی پانے والے افسران ایک سالہ پروبیشن پر ہوں گے۔