شیخ حسینہ واجد بھارتی ایما پر الیکشن سبو تاژ کرنے کیلئے سر گرم

 شیخ حسینہ واجد بھارتی ایما پر الیکشن سبو تاژ کرنے کیلئے سر گرم

بھارت عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد حوالے کرے ، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور تشدد کے خدشات کے تناظر میں بھارتی سرپرستی سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ معروف عالمی خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی اور بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے بیانات کے مطابق مفرور سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کی ایما پر بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک بنگلہ دیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر ڈھاکہ میں بھارتی سفیر کو طلب کیا گیا۔ وزارت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں