برطانوی وفد کی اڈیالہ جیل میں قید برٹش شہری سے ملاقات
راولپنڈی(خبر نگار)برطانوی سفارتخانہ کے چار رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید برٹش شہری سے ملاقات کی۔ وفد کو قیدی سے ملاقات کیلئے قونصلر رسائی دی گئی تھی۔
برطانوی سفارتخانہ کے وفد میں ائیلس ایلزبتھ، البرٹ ڈیوڈ، شاہد حسین اور سنینا اظہر شامل تھے ۔ وفد نے ملاقات میں قیدی عاقب خان سے جیل میں دستیاب سہولیات اور قانونی امور پر بات چیت کی۔ برطانوی سفارتخانہ کا وفد قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ قیدی عاقب خان کیخلاف اسلام آباد میں دہشتگردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔