اسلام آباد پولیس بھرتی تاخیر کا شکار، سال بعد بھی پیشرفت نہ ہو سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باعث فائنل رزلٹ جاری نہ ہوا، امیدوار پریشان ہمارا مسئلہ حل، حکم امتناع ختم کیا جائے :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھرتی تاخیر کا شکار ہو گئی، جون 2024میں بھرتی کے لیے امیدواروں سے فزیکل ٹیسٹ ،رٹن ٹیسٹ اور انٹرویو لیے گئے مگر تا حال ابھی تک فائنل لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھرتیوںپر حکم امتناع کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ فائنل رزلٹ جاری نہ کر سکا اور پچھلے ڈیڑھ سال سے اس مسئلہ میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، امیدوار اس صورتحال کی وجہ سے شدید پریشان اور ڈپریشن میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہمارا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کریں جس کے لیے امیدواروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے ، حکم امتناع ختم کیا جائے تاکہ پریشانی سے چھٹکارا مل سکے ۔