پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کابینہ منظوری کے بعد نافذ

 پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کابینہ منظوری کے بعد نافذ

ایس آئی ایف سی کا بین الوزارتی و بین الصوبائی ہم آہنگی کے ذریعے کلیدی کردار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے ۔ پالیسی کے نفاذ میں ایس آئی ایف سی نے بین الوزارتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس پالیسی کے تحت صحت اور بایوٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کے طور پر پلازما فریکشینیشن کا طریقہ متعارف کرایا گیا جو پلازما کی تیاری میں ملک کو خود انحصاری کی جانب گامزن کرے گا۔

پالیسی پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مددگار ثابت ہوگی، جس کے نتیجے میں پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات کی نئی صلاحیت پیدا ہو گی۔ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایک طویل عرصے سے حل طلب پالیسی نافذ العمل ہو سکی ہے ۔ ماہرِ ہیماٹالوجسٹ بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر نزہت مشاہد نے پالیسی کی تشکیل میں ماہرانہ رائے فراہم کی۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا یہ تاریخی اقدام پاکستان کے شعب صحت میں جدت، خود انحصاری اور پائیدار ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کے پختہ عزم کا عکاس ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں