جسٹس جہانگیری کیخلاف فیصلہ اسلام آباد بار کی آج ہڑتال
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری معاملہ پر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار کے صدر چودھری نعیم گجر اور سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آبادبار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،ہم ہمیشہ اس امر کے خلاف کھڑے ہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو،اسلام آبادبار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ کی مذمت کرتی ہے ، کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی مندرجات پورا کیے بغیر نہیں دینا چاہیے ،اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اس غیر آئینی فیصلہ کے خلاف آج بروزجمعہ کو مکمل ہڑتال کرے گی، وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔