متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں اضافہ منظور
لاہور(خبر نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ بجٹ 2025-26 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ چیئرمین ای ٹی پی بی کی آمد پر ہیڈ آفس میں ملازمین نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔چیئرمین ای ٹی پی بی نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کی کوالٹی چیک کی۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کئے۔