ورلڈ بینک کی گیس سیکٹر اصلاحات میں معاونت کی یقین دہانی

ورلڈ بینک کی گیس سیکٹر اصلاحات  میں معاونت کی یقین دہانی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جاری اور آئندہ اصلاحات خاص طور پر گیس کے شعبے کی پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بولورما امگابازار نے پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ گیس سیکٹر اصلاحات کے فروغ میں ورلڈ بینک کی مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی اور ایل پی جی سیکٹر میں اصلاحات اور اوگرا کی استعداد کار بڑھانے کے لئے باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک پہلے ہی وزارت کے ساتھ مل کر گیس سیکٹر اصلاحات کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے جس میں سوئی گیس کمپنیوں کی کارکردگی اور افادیت بہتر بنانے اور ان بنڈلنگ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت گیس کے شعبے کی طویل المدتی پائیداری کے لئے اصلاحات کے ایجنڈے پر مضبوطی سے کاربندہے ۔فریقین نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں