بلوچستان میں لاپتہ افراد کیلئے سرگرم ماما قدیر بلوچ انتقال کرگئے

بلوچستان میں لاپتہ افراد کیلئے سرگرم ماما قدیر بلوچ انتقال کرگئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں لاپتا افراد کیلئے سرگرم غیر سرکاری تنظیم ’’وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز‘‘(وی بی ایم پی)کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ گزشتہ روز کوئٹہ میں 80 برس سے زائد عمر میں چل بسے۔

تنظیم کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دمہ، ٹی بی اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا کراچی میں متعدد بار علاج کرایا گیا۔حالیہ دنوں میں وہ کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ہفتے کے روز ان کا انتقال ہوگیا۔نصر اللہ بلوچ کے مطابق ماما قدیر کا تعلق بلوچستان کے ضلع سوراب سے تھا اور ان کی تدفین آبائی علاقے سوراب میں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں