9 مئی : سابق ایم پی ایزکی انٹرا کورٹ اپیلوں کی کل سماعت

9 مئی : سابق ایم پی ایزکی انٹرا کورٹ اپیلوں کی کل سماعت

ہائیکورٹ نے سابق ممبران اسمبلی کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دے رکھی ہے عدالت نے حقائق کے برعکس قید کی سزائیں دیں:اپیل کنندگان احمد بھچر،احمد چٹھہ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں پرکل 22 دسمبر  کو سماعت کرے گا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو سرنڈر نہ کرنے والے سابق ممبران اسمبلی کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دے رکھی ہے ، اپیل کنندگان نے موقف اپنا رکھا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ نے حقائق کے برعکس ان کو 9 مئی کیسوں میں دس دس سال قید کی سزائیں دیں،الیکشن کمیشن نے سپیکر کے ریفرنس بھیجے بغیر انہیں نا اہل کر دیا، سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں