آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات

آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات

لاہورمیں دن 10 گھنٹے 10 منٹ، رات 13 گھنٹے 50 منٹ کی ہو گی اِس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے :ماہرین فلکیات

لاہور(سہیل احمد قیصر)پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 21 دسمبر کا دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے تو رات کی طوالت سال کی دیگر راتوں کی نسبت  طویل ہوتی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اِس عمل کو فلکیاتی طور پر راس الجدی کہا جاتا ہے کہ اِس  روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے ، جس کے بعد دن کے دورانیے میں اضافے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور اِس کے گردونواح میں 21 دسمبر کے دن کا دورانیہ کم و بیش 10گھنٹے اور 10 منٹ پر محیط ہوسکتا ہے جبکہ رات کی طوالت 13 گھنٹے 50 منٹ تک ہوسکتی ہے دیگر شہروں میں چندمنٹوں کا فرق ہوسکتا ہے ۔شمالی نصف کرے کے برعکس جنوبی نصف کرے میں 21دسمبر کو دن کا دورانیہ طویل اور رات کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں