این ایف سی ایوارڈ پر گلگت کا حق

  این ایف سی ایوارڈ پر گلگت کا حق

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہاہے کہ اگر گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کیا جاتا ہے تو سندھ یا پنجاب کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

رجوعہ سادات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی شاہ کا کہناتھاکہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جائے اور اسکے ساتھ این ایف سی ایوارڈ میں بھی اس کا حق تسلیم کیا جائے ۔ مسلم لیگ ن نے ہمارے خلاف پراپیگنڈاکیا کہ سندھ کے لوگ گلگت بلتستان کی مخالفت کرتے ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے ۔ ہم نے ہمیشہ آئینی اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کی ہے ۔سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی نشستوں کی تعداد 26 سے بڑھا کر 30 کی جائے تاکہ وہاں کے عوام کو مکمل اور مؤثر نمائندگی مل سکے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا اگر عمران خان کو پاکستان میں سیاست کی اجازت ہے تو انکے بیٹوں کو بھی سیاست کا حق ملنا چا ہئے ، انکے بیٹے اگر یہ کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کو جیل میں کچھ ہوا تو وہ سیاست میں آئیں گے تو یہ انکا جمہوری حق ہے تاہم انہیں عمران خان کی وفات کی دعا نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا عمران خان کی اگر بہنیں نہ ہوتیں تو شاید انکے حق میں بات کرنے والا کوئی نہ ہوتا،عدالت نے عمران خان کو جو سزا سنائی ہے وہ قانون کے مطابق ہے ۔ پاکستان میں آئین و قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی کو بھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں