لاہور ہائیکورٹ :موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف درخواست کی کل سماعت
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف درخواست کی سماعت کل 22 دسمبرکو جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔
ایڈووکیٹ منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے ، قانون سازی کرکے بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں،شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کی بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر کرنا درست نہیں ، استدعا ہے عدالت بھاری جرمانوں کیلئے کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے۔