شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں، ہسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت  کے باہر گر گئیں، ہسپتال منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گرگئیں۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل سلمان شاہد نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی اہلیہ کیسز کی پیروی کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔وکیل سلمان شاہد نے یہ بھی بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اُن کے پاؤں میں موچ آئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں