سال کی آخری پولیو مہم جاری ، 4 کروڑ 38 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل

سال کی آخری پولیو مہم جاری ، 4 کروڑ 38 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے مطابق سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم جاری ہے،پانچ روز کے دوران 4 کروڑ 38 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔

 پنجاب میں 2کروڑ 27لاکھ ، سندھ میں 1کروڑ 2 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں 69لاکھ 31ہزار، بلوچستان میں 25 لاکھ 26 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار ، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 74 ہزار ، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، مہم ملک بھر میں آ ج 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں