وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس کے حوالہ سے تقریب کل ہو گی

وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس  کے حوالہ سے تقریب کل ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں پیر کے روز کرسمس کے حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد ہو گی جس میں مسیحی برادری سمیت اسلام آباد میں موجود سفرا کو بھی مدعو کیا جا ئیگا۔

وزیراعظم کرسمس کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے ۔وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کیک کاٹا جائیگا اور تحفے بھی دیئے جائیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے چراغاں کیاجا ئیگا اور شاہراہوں ،چوکوں پر خصوصی ماڈلز رکھے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے وزیر قانون کی سربراہی میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں