اعداد و شمار سے اختلاف نہیں وفاق نے واجب الادا حصے سے کم ادائیگی کی :صوبائی مشیر خزانہ

اعداد و شمار سے اختلاف نہیں وفاق نے واجب الادا حصے سے  کم ادائیگی کی :صوبائی مشیر خزانہ

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی اعداد و شمار سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا تاہم انہوں نے واجب الادا حصے سے کم ادائیگی کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے تقریبا 4ً کھرب روپے وفاقی حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں ، بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ جس میں این ایچ پی، سٹریٹ ٹرانسفرز اور ضم شدہ اضلاع کے واجبات شامل ہیں ، خیبرپختونخوا میں این ایچ پی کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ سٹریٹ ٹرانسفرز میں ونڈ فال لیوی ابھی تک شامل نہیں کی گئی، خیبرپختونخوا پٹرولیم پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی شامل نہیں کی گئی، مزمل اسلم نے کہا کہ گیس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی پر کبھی نظرِ ثانی نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں