پنجاب اسمبلی:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے آڈٹ رپورٹس کی تحقیقات کا عمل تیز کردیا
لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے سرکاری محکموں کی آڈٹ رپورٹس کی چھان بین کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
کمیٹی کے مطابق بزدار دور میں ایک سال میں 20 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جو مالی سال 2021-22 کی آڈٹ رپورٹس میں رپورٹ ہوئی تھیں۔پی اے سی ٹو کی رپورٹ کے مطابق مجموعی 20ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں میں سے 7 ارب روپے کی ریکوری مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ دیگر 5 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔