کل PIAکی تاریخی نجکاری، شفا فیت یقینی بنائینگے :مشیر وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا 23 دسمبر اسلام آباد میں پی آئی اے کی تاریخی نجکاری کا دن ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد علی نے اپنے بیان میں کہا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، عارف حبیب، ایئربلیو اور لکی کنسورشیم بولی میں حصہ لیں گے ۔ نجکاری میں فوجی فر ٹیلائزر براہ راست بڈنگ میں شامل نہیں ہوگی، کامیاب کنسورشیم کے ساتھ بعد میں شمولیت کا امکان ہے ۔انھوں نے کہا پی آئی اے کی نجکاری منگل کو شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی، یہ دہائیوں بعد ہونے والی سب سے بڑی نجکاری ہے ۔ پی آئی اے کی نجکاری میں طریقہ کار پہلے سے سخت کیا گیا ہے ۔