اے این ایف کی کیچ میں کارروائی تین کروڑمالیت کی منشیات پکڑلی
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجگور سے تربت منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹائون کے قریب کارروائی کی، جہاں ایک گاڑی کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔برآمد ہونے والی منشیات میں 99 کلوگرام آئس، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے بنتی ہے ۔کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔