عمران خان کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے ، وکیل تین گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر منتظر رہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری تین گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر منتظر رہے، وکیل خالد یوسف چودھری کاکہناتھا کہ جیل حکام نے پھر آنے کا کہہ دیا۔ دستخط نہ ہونے کے باعث اپیل دائر نہ ہو سکی۔ان کاکہناتھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں وکالت ناموں پر دستخط اور جیل حکام کی تصدیق کے بعد ہی اپیل دائر کی جا سکے گی۔ وکیل خالد یوسف چودھری نے مزید کہا کہ ہم آج منگل کو دوبارہ کوشش کریں گے کہ وکالت ناموں پر دستخط اور تصدیق حاصل کی جا سکے۔