پمز:4شعبوں کے ہیڈز کی عدم تعیناتی،ٹرینی ڈاکٹرز مشکلات کا شکار
سرجری، جنرل میڈیسن ، برن ، نیورو سرجر ی شعبے سربراہ سے محروم ٹرینی ڈاکٹرز کے داخلوں پر شعبہ جنرل میڈیسن نے اعتر اضات لگا دئیے
اسلام آباد( ایس ایم زمان)پمزہسپتال کے چار اہم شعبوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نہ ہونے کے باعث پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے داخلوں پراعتراضات لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ہسپتال نے پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے داخلہ کے لیے امتحان منعقد کیا ہے ۔ہسپتال کے شعبہ سرجری، شعبہ جنرل میڈیسن ، برن سینٹر، نیورو سرجری کے مستقل سربراہ نہیں ہیں۔
شعبہ جنرل میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر شفاعت خاتون نے شعبہ کاسربراہ نہ ہونے اور پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے داخلوں پر اعتراض کیا ہے ۔ ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر رضوان تاج کا کنٹریکٹ بھی پانچ جنوری 2026کو ختم ہورہا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شفاعت خاتون نے وفاقی سیکرٹری صحت کو درخواست دی جس میں کہا ہے کہ جنرل میڈیسن میں پوسٹ گریجو یٹ ٹرینی داخلوں کے انعقاد کے لیے متعلقہ شعبہ کے سینئر ڈاکٹرز سے کوئی مشاورت کی گئی نہ ہی ٹیسٹ کے لیے ان سے پرچہ بنوایا گیاہے ،نوٹس لیا جا ئے۔