ملی یکجہتی کونسل میں مزید جماعتوں کو شامل کرنیکافیصلہ

 ملی یکجہتی کونسل میں مزید جماعتوں کو شامل کرنیکافیصلہ

کونسل کی مشاورت سے قائم کمیٹی ا کابرین کو شمولیت کی دعوت دے گی پلیٹ فارم غیرسیاسی ، فروغ مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا جا ئیگا

 اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)ملی یکجہتی کونسل نے قومی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کونسل کا دائرہ کار بڑھانے سمیت اس میں دیگرمذہبی ، سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں فرقہ واریت ، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عملی جدوجہد کی جاسکے ، اس ضمن میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کئے جائیں گے اورکونسل میں پہلے سے شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی جائے گی جو تمام مذہبی جماعتوں کے اکابرین سمیت جید علما ومشائخ سے ملاقاتیں کرکے انہیں کونسل میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دے گی، ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم غیرسیاسی رکھاجائے گااورمذہبی ہم آہنگی کے فر وغ کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں