کوئٹہ ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما امجد علی خان کے استقبال کے دوران دو گروپوں میں تلخ کلامی ، نعرے

 کوئٹہ ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما  امجد علی خان کے استقبال کے دوران  دو گروپوں میں تلخ کلامی ، نعرے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریکِ انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کے استقبال کے دوران تلخ کلامی اور نعرے بازی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تنازع بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سلار کاکڑ اور صوبائی صدر داؤد شاہ کے گروپس کے درمیان پیدا ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلار کاکڑ گروپ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے پر پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگئے ، جس پر ایئرپورٹ پر موجود کارکنوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔اسی دوران سلار گروپ کی جانب سے امجد علی خان نیازی اور صوبائی صدر داؤد شاہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ، جس پر ایئرپورٹس سکیورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپس کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں