پنجاب :قبضہ گروپوں کیخلاف مقدمات کیلئے ٹربیونل قائم

پنجاب :قبضہ گروپوں کیخلاف  مقدمات کیلئے ٹربیونل قائم

لاہور(کورٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کو مزید فعال کرنے اور مقدمات کی سماعت کیلئے 36 ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ٹربیونل قائم کر دئیے۔

 ٹربیونل ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے احکامات کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کریں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونلز میں سیشن جج ریٹائرڈچودھری طارق جاوید ،نثار احمد، محمد اعظم ،محمد قاسم، جمیل احمد، مشتاق احمد، محمد اعظم، محمد اختر بہادر، پرویز اقبال سپرا، رشید قمر، جواد الحسن، عبد الغفار، شبیر حسین اعوان،محمد وسیم اختر، آصف مجید اعوان، محمد ایوب، محمد ہارون لطیف خان، انوار احمد، محمد مسرور زمان، عبد الحق ،شاکر حسن، سجاد احمد عبد الرحمن، حامد حسین، ذوالفقار لون، اسلم بھٹی، مشتاق الٰہی عبدالرزاق، طارق محمود زرگام، عرفان احمد، قمر زمان، شاہد اسلام،رائے نواز مارتھ، ظفر اقبال اور ممتاز حسین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں