کس قانون کے تحت 44 کنٹونمنٹ بورڈزتحلیل کیے ؟ لاہور ہائیکورٹ

کس قانون کے تحت 44 کنٹونمنٹ  بورڈزتحلیل کیے ؟ لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی (خبر نگار)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں 44 کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،وفاقی سیکرٹری قانون طلبی پر عدالت میں پیش ہوگئے۔۔۔

جسٹس رضا قریشی نے سیکرٹری قانون سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آج نوٹیفکیشن پیش نہ کیا گیا تو آئین وقانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا،کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کر کے عارضی بورڈ قائم کرنے کا کوئی قانون نہیں،نوٹیفکیشن پیش کریں،آئین کی کس شق کے تحت بورڈ تحلیل اور عارضی بورڈ قائم کرنے کا آرڈر ہوا؟،ہائی کورٹ آج 23 دسمبر 44 بورڈز کی تحلیل کے خلاف پٹیشنوں پر دوبارہ سماعت کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں