چھوٹے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ صبح 8 سے رات 12 بجے تک کر دیا ، ترجمان

چھوٹے شہروں میں ڈرائیونگ  لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ صبح 8 سے  رات 12 بجے تک کر دیا ، ترجمان

لاہور (دنیا نیوز)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے ، لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سب سے پہلے لرننگ لائسنس بنوائیں، شہری لرننگ لائسنس کیلئے آن لائن پورٹل یا لائسنسنگ سینٹر وزٹ کریں۔42 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریگولر لائسنس بنوائیں، ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد فوری ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کارڈ والے لائسنس کے برابر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں