معیشت کے فروغ میں سمندر پار پاکستانیوں کا کلیدی کردار : شجاعت

 معیشت کے فروغ میں سمندر پار  پاکستانیوں کا کلیدی کردار : شجاعت

لاہور(سیاسی نمائندہ)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے چیف ایگزیکٹو ورلڈ ٹریڈ ڈویلپرز کینیڈا رانا محمد تنویر نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

صوبائی وزیر چودھری شافع حسین نے رانا محمد تنویر کی بطور ایگزیکٹو ممبر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔چودھری شجاعت نے یہ نوٹیفکیشن رانا محمد تنویر کو دیا۔چودھری شجاعت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ رانا محمد تنویر سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہی قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے ،قومی معیشت کے فروغ میں سمندر پار پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے ، اوور سیز پاکستانیوں نے گزشتہ دو سال میں ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوائی ہیں، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم اقدامات اٹھائے ہیں،غیر قانونی قبضوں کے خلاف کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں