جب ڈلیور کیا حیران کردیا

جب ڈلیور کیا حیران کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ سٹرٹیجک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے انفراسٹرکچر، توانائی، جدت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں نئے معیارات قائم کر رہی ہے ۔

بعض لوگ اب بھی سندھ حکومت کی صلاحیتوں پر شک کرتے ہیں ، جب بھی ڈیلیور کیا ہم نے لوگوں کو حیران کیا ہے ۔وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد کورنگی میں انڈس ہسپتال نیٹ ورک کی ایک سہولت کا افتتاح کریں گے ۔ منگل کو اینرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے تین بڑے سنگِ میل عبور کیے ۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں تقریب میں نبیسر واجیہر واٹر سپلائی منصوبے کی کمرشل آپریشنز تاریخ کی تکمیل، این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لیے کنسیشن معاہدے پر عمل درآمد اور ٹی پی فور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ مجموعی طور پر یہ منصوبے 740 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں