سینئر قانون دان قاضی انو ر نے علیمہ سے معافی مانگ لی

سینئر قانون دان  قاضی انو ر  نے علیمہ سے معافی مانگ لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی، انہوں نے علیمہ خان سے وائس میسج میں کہا آپ سے عزت کے ساتھ معافی مانگتا ہوں۔۔۔

 میں نے غلط اطلاعات پر آپ کے متعلق الفاظ ادا کیے، جس پر شرمندہ ہوں۔ قاضی انور نے کہا کہ میرے لیے علیمہ خان بہتر اور قابل احترام ہیں، بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر ہیں، ان کی بہنوں کی شان میں گستاخی نہیں ہونی چاہیے ۔خیال رہے کہ قاضی انور نے گزشتہ دنوں صوبائی صدر انصاف لائر فورم اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، استعفے کے بعد ایک ٹاک شو میں علیمہ خان سے متعلق گفتگو کی تھی۔قاضی انور نے کہا تھا کہ علیمہ خان کو پتا نہیں مجھ سے کیا مسئلہ ہے ، علیمہ خان کے کہنے پر پی ٹی آئی قیادت نے میرے ساتھ برا سلوک کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں