پی آئی اے کی نجکاری بڑی کامیابی
اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے اسے بڑی کامیابی کے طور پر دیکھنا چاہیے، قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں خرم شہزاد نے کہا کہ جس کمپنی کی نجکاری کی گئی ہے اس کی خالص مالیت صرف 9 ارب روپے ہیجبکہ حکومت کو اس معاہدے کے تحت آج کی تاریخ میں 55 ارب روپے کی قدر حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے ہر سال قومی خزانے کو تقریبا 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر نجکاری کے بعد کمپنی بہتر انداز میں چلائی گئی تو یہ نقصان کا باعث بننے کے بجائے ٹیکس دینے اور معیشت میں حصہ ڈالنے والا ادارہ بن سکتی ہے۔