قائداعظم کے افکار مشعل راہ
لاہور (اے پی پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار، استقامت اور انتھک محنت قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر یہاں جاری اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ، قائداعظم کے افکار ، استقامت اور انتھک محنت قوم کیلئے مشعل راہ ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بابائے قوم نے اپنی غیر معمولی لگن ، عزم اور جدوجہد سے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا، قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور شخصیت نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک مقصد کیلئے اکٹھا کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ قائداعظم کی جمہوریت ، قانون کی حکمرانی اور مساوات سے عبارت زندگی قوم کا نصب العین ہے۔