دنیا بھر میں کرسمس منائی گئی ، مسیحی برادری کا جوش وخروش ،تقریبات ، عبادات

 دنیا بھر میں کرسمس منائی گئی ، مسیحی برادری  کا جوش وخروش ،تقریبات ، عبادات

لاہور(دنیا نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز کرسمس کا تہوارانتہائی جو ش وخروش سے منا یا،ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں۔

 کراچی کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور بھر میں بھی چرچز کو سجا دیا گیا، خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اسلام آباد میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے گرجا گھروں کا رخ کیا، مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف رہی، سکیورٹی کے انتظامات سخت رہے ۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس پر دلی مبارکباد دی، صدر آصف علی زرداری نے کہا کرسمس کا تہوار امید، امن اور ہمدردی کاپیغام لے کر آتا ہے ۔ افواج پاکستان نے بھی ملک کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں