پی آئی اے کا مارچ سے لندن کیلئے 4 پروازیں شروع کرنیکا اعلان

پی آئی اے کا مارچ سے لندن کیلئے  4 پروازیں شروع کرنیکا اعلان

لاہور(نیوز رپورٹر)قومی ایئرلائن نے برطانیہ کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن مارچ 2026 سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔

لندن سے ہفتہ وار چار پروازوں کے لیے سلاٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلاٹس پہلے ترکش ایئرلائن کو دئیے گئے تھے تاکہ پابندی کے باعث محفوظ رہیں۔ قومی ایئرلائن نے ہیتھرو ایئرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں