خو شاب :میانوالی ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

 خو شاب :میانوالی ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

حادثہ خوشاب میں کٹھہ چوک کے قریب ہوا ،تمام مسافر محفوظ رہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کے قریب لاہور سے آنے والی میانوالی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ، متاثرہ بوگیوں کو الگ کر کے ٹرین تھوڑی دیر بعد میانوالی روانہ کر دی گئی ، ٹرین حادثہ خوشاب میں کٹھہ چوک کے قریب ہوا ،ٹرین میانوالی ایکسپریس لاہور سے آ کر ماڑی انڈس جا رہی تھی کہ اس کی آخری تین  بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے بلا تاخیر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا اور ٹرین روانہ کر دی ، ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں