توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار
اسلام آباد(دنیا نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کرلی، یہ اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
اپیلوں کے متن کے مطابق عدالت نے انعام اللہ شاہ جسے برطرف کیا جا چکا تھا کے بیان پر انحصار کیا جبکہ برطرف شدہ گواہ کے بیان کو بنیاد بنانا قانونی طور پر درست نہیں، عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانون کے خلاف ہے ۔درخواست گزاروں کے مطابق استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔