مودی حکومت کی سیاست نفرت پر قائم ہے ، ثروت قادری
کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمران اس وقت اپنی ہی غلط۔۔۔
متعصبانہ اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کے باعث شدید سیاسی، سفارتی اور اخلاقی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے نفرت،جھوٹ اور فالس فلیگ آپریشنز کو ریاستی پالیسی بنا کر نہ صرف خطے کے امن کو دا ؤپر لگایا بلکہ خود بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔