آفریدی کا دورہ لاہور ،حکمران خوف زدہ

 آفریدی کا دورہ لاہور ،حکمران خوف زدہ

لاہور( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے نے حکمرانوں کا خوف واضح کردیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ، اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی واحد وفاقی جماعت ہے ، سہیل آفریدی نے سیاسی قیدیوں اور ورکرز کے گھر جا کر بہت اچھا کیا ہے ، اس کے بعد مجھے بتایا جا رہا ہے سہیل آفریدی کراچی جا رہے ہیں جو بہت اچھی بات ہے ، لاہور میں ابھی تحریک انصاف کی موبلائزیشن بالکل صفر تھی تو حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوگئے اگر موبلائزیشن بھی ہوتی پھر تو مریم بی بی نے پاپا سمیت لندن ہی پہنچ جانا تھا، سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے نے حکمرانوں کا خوف واضح کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں