ملا ملٹری الائنس فطری
جھنگ(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملا ملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں، اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔
پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پر گرتے دیکھے ، پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے ، فضل الرحمن ن لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے ۔جھنگ میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پرمورخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔