ڈاکٹر شاہنواز کیس،نامزد ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

ڈاکٹر شاہنواز کیس،نامزد ملزم کی  درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

کراچی (سٹاف رپورٹر) عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم مولوی واحد کی درخواست ضمانت پر وکلا کراچی رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔۔۔

 تاہم ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی۔ سماعت کے دوران وکلا نے کراچی رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیے ۔ وکیل مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے لوگوں کو اشتعال دلایا، جس کے نتیجے میں لاش کو آگ لگائی گئی جبکہ مقدمے میں ملزم پر سنگین الزامات عائد ہیں، اس لیے درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور ایسے واقعہ یں ملزم کو کیسے ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ عدالت کے مطابق مقدمے میں ضمانت نہیں بنتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں