بلدیاتی نمائندوں کا 5 جنوری کوپختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

بلدیاتی نمائندوں کا 5 جنوری  کوپختونخوا اسمبلی کے باہر  دھرنے کا اعلان

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے 5 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپوردھرنے اور احتجاج کا باضابطہ اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا میں مستحکم بلدیاتی نظام، ترقیاتی فنڈز اوراختیارات کی عدم فراہمی پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی زیر قیادت پرامن احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ومیئر مردان حمایت اللہ مایار نے نوشہرہ میں تحصیل پبی کے چیئرمین غیور خٹک کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہتحریک انصاف کی حکومت نے مقامی بلدیاتی منتخب نمائندوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں