نابینا قلی کی امداد، علاج کا اعلان

  نابینا قلی کی امداد، علاج کا اعلان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر تعینات نابینا قلی اکبر علی جمالی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

اکبر علی جمالی گزشتہ کئی برسوں سے اپنی کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھا کر روزی روٹی کما رہے تھے جس کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے نابینا قلی کی آنکھوں کے ممکنہ علاج کے لیے اپنی جیب سے مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بینائی سے محروم قلی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔جیکب آباد کے قلی اکبر علی کا بیٹا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن میں چوکیدار تعینات کردیا گیا جبکہ اکبر علی کی بیٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کروانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر علی جمالی کو ایک لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں