بلاول کا بیان پی ٹی آئی کیلئے پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان پی ٹی آئی کیلئے پیشکش ہے۔
نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم کی طرف سے بھی مذاکرات کی پیشکش آئی ہے ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں سٹریٹ پاور دکھاؤں گا، پی ٹی آئی نے خود طے کرنا ہے مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں۔ پی ٹی آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرے تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔