جنوبی وزیرستان:دو گروپوں میں تصادم ، 3 افراد ہلاک
گل غنی، ظاہر افغانی ،نیاولی چل بسے ،3زخمی عبداللہ، محمد والی ،احمد زرنان ہسپتال منتقل
جنوبی وزیرستان (دنیا نیوز)دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دزہ غونڈے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی موقع پرچل بسے ،زخمیوں عبداللہ، محمد والی اور احمد زرنان کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔