اسمبلی سیکرٹریٹ:عمر ایوب کے زیر التواکیسزکی معلومات طلب

اسمبلی سیکرٹریٹ:عمر ایوب کے زیر التواکیسزکی معلومات طلب

اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا عمل معلومات کے بعد ہی آگے بڑھایا جا سکتا چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال تا حال جواب موصول نہیں ہوا :تر جمان

اسلام آباد(نامہ نگار)ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک محمد عامر ڈوگر کو چوتھی مرتبہ خط ارسال کیا ہے جس میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025ء کو اسی حوالے سے خطوط ارسال کیے ہیں تاہم تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جواب موصول نہیں ہوا۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کے لیے آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق یہ معلومات ضروری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بعض زیرِ سماعت مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے جس کے باعث سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں جاری کیسز کی مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا عمل مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں