کراچی:ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت 8 سالہ دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔حادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں متوفی کے نانا اور خالو نے بتایا کہ دلبر ماں باپ کا اکلوتا بچہ تھا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔